کوئٹہ: مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

179

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جس بعد مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں فاطمہ بی بی، نثاء بتول، شیرمین، امداد علی، غلام علی اور حکمت علی میں تصدیق ہوگئی۔ جن کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔