بی ایس او بلوچ سیاست کا ایک ناقابل فراموش کردار ہے – بشیر زیب بلوچ

381

بی ایس او متحد ہوکر آج بھی بلوچ نوجوانوں میں نظریاتی و شعوری سیاست کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچ رہنماء بشیر زیب بلوچ نے بی ایس او کے یوم تاسیس کی مناسبت سے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک مختصر پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس او بلوچ سیاست میں ایک ناقابل فراموش اور تاریخی کردار کا حامل ایک طلباء تنظیم تھا اور ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ بی ایس او متحد ہوکر آج بھی بلوچ نوجوان میں نظریاتی و شعوری سیاست کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

واضح بشیر زیب بلوچ بی ایس او کے تین دھڑوں کے 2006 میں انضمام کے بعد متفقہ طور پر  چیئرمین منتخب ہوئیں اور پھر 2008 میں منعقد ہونے والے کونسل سیشن میں دوسری مرتبہ بھی چیئرمین منتخب ہوئے اور پھر 2012 تک اس عہدے پہ برقرار رہے۔

خیال رہے کہ آج سے 52  برس قبل بلوچ طلباء تنظیم کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔

بی ایس او نے بلوچ سیاست میں بطور ایک جز کے اہم کردار ادا کیا ہے اور بی ایس او سے فارغ شدہ بہت نوجوانوں نے بلوچ تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔