حب مسافربس میں آگ لگنے سے 5 مسافر جھلس کر جانبحق

198

تصادم کے باعث مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ‏مسافر بس میں آگ لگنے سے پانچ  مسافر جھلس کر جانبحق جبکہ متعدد زخمی گئےہیں ۔

حادثہ حب ناکہ کھارڑی کے قریب مسافربس میں اور موٹرکے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ۔

اطلاعات کے مطابق مسافر بس میں دیگر مسافر پھنسے ہوئے۔

یاد رہے ہے پہلا واقع نہیں اس سے قبل بھی کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر اکثر ایسے واقعات میں کئی افراد جھلس کر جانبحق ہوگئے ہیں۔

کچھ روز قبل خضدار میں پیش آنے والا بس حادثہ اور جنوری میں کراچی سے پنجگور جانے والے مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھنے سے 30 کے قریب مسافر جانبحق ہوگئے تھے  ۔

انتظامیہ کے مطابق مسافر بسوں میں اکثر ایرانی تیل لوڈ کیا جاتا ہے اور حادثے کے سبب ان گاڑیوں میں آگ لگ جاتی ہے ۔