بلوچستان :فورسز کے ہاتھوں لاپتہ 3 افراد بازیاب مزید 3 لاپتہ

117
File Photo

کراچی سے عمان آرمی کا حاضر سروس بلوچ نوجوان لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اور کراچی شہر سے لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب جبکہ مزید تین اور لاپتہ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کیل کور سعید آباد میں فروسز نے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے حکیم ولد غلام محمد نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے-

کیچ کوہاڑ سے آج فروسز نے شاہجان ولد موسی نامی نوجوان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے –

اطلاعات کے مطابق کراچی سے عمان آرمی کا حاضر سروس بلوچ نوجوان رفیق بلوچ ولد یعقوب کراچی سے لاپتہ کردیے گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رفیق بلوچ عمان آرمی میں حاضر سروس سارجنٹ تھا جو چھٹیاں ختم ہونے کے بعد واپس عمان جانے کے لئے تمپ سے کراچی گئے تھے اور کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہیں –

لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رفیق کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کیا ہے –

یاد رہے اس سے قبل کئی دیگر بلوچ نوجوان جو بیرون ملک مقیم ہیں کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ کردیئے گئے ہیں گذشتہ شب ہی دبئی سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے پنجگور کا رہائشی نوجوان ایاز ولد نبی بخش لاپتہ کردیئے گیے تھے جو آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں –

دریں اثناء مستونگ سے دوسال قبل پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے بشیر احمد اور زین العابدین ولد گل محمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں-