جعفرآباد: فائرنگ سے 2 خواتین جانبحق، ایک زخمی

107

شوہر نے فائرنگ کرکے ساس اور بیوی کو قتل کردیا۔ 

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں فائرنگ سے دو خواتین جانبحق جبکہ ایک اور خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی حدود میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنے ساس اور بیوی کو قتل کردیا، فائرنگ کے زد میں اکر ایک اور خاتون شدید زخمی ہو گئے۔

انتظامیہ کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی اور جانبحق افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہے-