بلوچستان میں 83 ایرانی ادویات کمپنیوں پر پابندی عائد

164
ایرانی زرعی ادویات انسانی جسم میں زہر پیدا کر رہی ہے – ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ایرانی زرعی ادویات کے 83 کمپنیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔

ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ ایرانی زرعی ادویات انسانی جسم میں زہر پیدا کر رہی ہے ، ایرانی زرعی ادویات رکھنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ متعدد رجسٹرد کمپنیاں بھی غیر معیاری زرعی ادویات کا کاروبار کر رہی ہیں غیر معیاری زرعی ادویات پھلوں سبزیوں میں زہر پیدا کرنے کا باعث بن رہی ہیں، مجموعی طور پر 83مختلف کمپنیاں بلوچستان میں زرعی ادویات کی ترسیل کر رہی ہیں صرف 12کمپنیاں تجویز کردہ طریقہ کار پر عمل درآمد کر رہی ہیں۔