کراچی: پیٹرول پمپ پر دھماکہ، 1 شخص جاںبحق، 5 زخمی

206

متاثرہ اسٹیشن پر  بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ پہنچ گیا

نیو کراچی سیکٹر 5 سی فور میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے نتیجے میں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک شخص جاںبحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5سی فور میں پیٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک شخص جاںبحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر سی این جی بھروانے کے دوران دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پیٹرول پمپ کے آفس میں ہوا جبکہ آفس میں نہ کوئی سیلنڈر تھا اور نہ ہی کوئی کمپریسر موجود تھا تاہم متاثرہ فیول اسٹیشن پر مزید تحقیقات کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے۔