کراچی : دس سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

344

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دس سالہ بچی کی لاش پانی کی ٹنکی سے ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق  میڈیکو لیگل آفیسر ( ایم ایل او)کی رپورٹ میں درج ہے کہ دس سالہ خدیجہ بتول کے ساتھ زیادتی کی گئی جب کہ بچی کی گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، جسے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے۔

بچی کی لاش بن قاسم ریلوے کالونی میں گھر کی چھت پر پانی کی ٹینکی سے ملی

ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ کے مطابق بچی کے خون، کپڑوں اور دیگر چیزوں کے نمونے لیے گئے ہیں جسے مزید معلومات کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اہل خانہ کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔