خواتین کی مکمل آزادی تک سماج اقتصادی ترقی حاصل نہیں کرسکتا – جان محمد بلیدی

123

نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم کی روشناسی آراستہ کرانا باشور معاشرتی اقدار و روایات اور بہترین حسن اخلاقیات کی عکاسی کرتا ہے پدر سری نظام سے چٹکارا حاصل کیے بغیر سماجی و اقتصادی ترقی کو پایا نہیں جاسکتا نیشنل پارٹی خواتین کی ہر شعبے میں شراکت و شمولیت کو قومی ترقی کا ضامن سمجھتی ہے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر کو ئٹہ میں بنام سمیرا عنقاء تقریب منعقد ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی سیکرٹریٹ میں یوم خواتین کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی اور سلمہ قریشی بھی موجود تھی۔

جان بلیدی نے کہا کہ آج دنیا میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے سیاست ادب، عدل، صحافت، طب، سائنس، علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں منوالیا ہے اور دنیا کو یہ باور کراچکی ہے کہ باشعور اور خوشحال معاشرہ کی تشکیل خواتین کی بدولت ہے اور دنیا کی خواتین نے اپنے ممالک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اب تک خواتین کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا حلانکہ یہاں بھی کئ خواتین نے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کیا ہے لیکن ہم جس سماج میں رہے ہیں اس کی سماجی پسماندگی کا یہ عالم ہے کہ ہم خواتین کو برابری اور بنیادی حقوق دینے سے ہچکچاتے ہیں جب تک خواتین کو مکمل حقوق اور بنیادی سہولتیں نہیں دی جائیگی تب تک سماجی اقتصادی ترقی کو حاصل نہیں کیا جاسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ ملک اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین اور مرد لازم و ملزوم ہے اس لیے نیشنل پارٹی میں کسی قسم کے امتیاز کے خواتین کی مکمل حوصلہ افزائی کیجاتی ہے پارٹی کے متحرک اور سنیئر رہنماء سمیرا عنقاء کی کمی واضح طور موجود ہے لیکن مرحومہ کی سیاسی سماجی اور قومی خدمات کو مشعل راہ اور قابل تقلید ہے۔