بلوچستان ہائیکورٹ نے ٹیچروں کی بھرتی روک لی، حکومت بلوچستان سے جواب طلب

255

محکمہ تعلیم نے پوسٹوں پر بغیر ٹیسٹ انٹریو کے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ میں محکمہ تعلیم انٹرن شپ پروگرام میں بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار زبی ایس او پجارکے زبیر بلوچ کی جانب سے راحب خان بلیدی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش کی ۔عدالت نے محکمہ تعلیم کے انٹرن شپ پروگرام میں بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کردیا۔

سیکریٹری تعلیم کو دو ہفتے کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔ محکمہ تعلیم نے 1230 بی17 گریڈ کی پوسٹوں پر بغیر ٹیسٹ انٹریو کے انٹرن شپ کے ذریعے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔