کوئٹہ : جناح روڈ پہ بم دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

134

بلوچستان کے دارالحکومت میں گذشتہ روز بھی سمنگلی بیس کے قریب ایف سی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے معروف شاہراہ جناح روڈ پہ بم دھماکہ ہوا ۔

بم دھماکے سے تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

زرائع کے مطابق جناح روڈ پر ایک مشکوک بیگ کی اطلاع پر بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ کر بم کو نا کارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا کہ بم دھماکے سے پھٹ گیا ۔

تاہم دھماکے سے کسی قسم کی جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کوئٹہ کے سمنگلی بیس کے قریب ایف سی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کی ذمہ داری ایک مسلح تنظیم بلوچ لبریشن ارمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرلی تھی ۔