سی پیک روٹ پر فوجی ٹرک کو بارودی نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

128

پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بالگتر سی پیک روٹ پر فوجی ٹرک کو باردی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پیر 14 جنوری کو ضلع پنجگور کے علاقے سری گڈگی میں سی پیک روٹ پر ایک فوجی ٹرک کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، جس سے ٹرک مکمل تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ فوجی ٹرک ہسپتال میں قائم کیمپ سے نکل کر ندی میں پانی لینے کے لیے جا رہا تھا جسے پیر کی شام پانچ بجے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔