بلوچستان حکومت و اے ڈی بی کے درمیان پانی کے مسائل کے حل کےلئے معاہدہ

164

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) بلوچستان میں آباشی اور پانی پانی کا بہتر نظام بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتِ بلوچستان اور اے ڈی بی کے درمیان گذشتہ روز مذکورہ معاملے پر ایک معاہدہ طے ہوا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیاتی امور سجاد احمد بھٹہ اور اے ڈٰ بی کے ڈائریکٹر برائے پاکستان شیاؤہونگ ینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس دوران وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی وزرا نوابزادہ طاق حسین مگسی اور ظہور احمد بلیدی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اے ڈی بی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ذراعت بلوچستان کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاہم یہ منصوبہ صوبے میں پانی بہتر انداز میں استعمال کرنے کا نہ صرف نظام متعارف کروائے گا بلکہ اس کی مدد سے پیداوار اور کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی آبادی کا 2 تہائی حصہ ذراعت پر انحصار کرتا ہے جس میں صوبے کے 60 فیصد عوام شامل ہیں۔

تاہم صوبے میں خشک سالی کی صورتحال اور ناقص نہر ی نظام کی وجہ سے اس شعبے اور اس سے جڑے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں غربت کی شرح قومی سطح پر غربت کی شرح سے بھی دگنی ہے۔