اسلام آباد سے ایک اور پشتون آفیسر اغواء

112

اسلام آباد سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا ایک افسر لاپتا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز کل تھانہ آب پارہ کے علاقے سے لاپتا ہوئے، وہ کل دوپہر ڈھائی بجے دفتر سے نکلے اور اس کے بعد سے لاپتا ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے محمد ایاز کے پی اے نے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

پولیس کے مطابق لاپتا سرکاری افسر کی سی ڈی آر نکلوائی جارہی ہے اور تمام سیکیورٹی اداروں کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ 26 اکتوبر کو پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو بھی اسلام آباد سے اغوا کیا گیا، جن کی لاش لاش 13 نومبر کو افغانستان سے ملی۔