اقوام متحدہ نے بھارتی وزیر اعظم کو چیمپئنز آف ارتھ ایوارڈ دے دیا

142

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی اور فرانسیسی صدر میکغوں کو اقوام متحدہ کا چیمپئنز آف ارتھ ایوارڈ دیا گیا۔

وزیراعظم مودی اور کوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مشترکہ طور پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔

مودی نے 2022 تک ملک سے پلاسٹک بیگ کے خاتمے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

صدر میکغوں کو ماحولیات کے متعلق عالمی معاہدے کیلئے سرگرم کوششوں پر ایوارڈ دیا گیا۔