گوادر زیروپوائنٹ سے دو افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

238

بلوچستان کے علاقے تم سے فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے تمپ کے علاقے گومازی کے رہائشی دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت دودا ولد مجیب بلوچ اور ساجد ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی۔

واضح رہے شنکن گومازی کے دونوں نوعمر نوجوان کراچی سے تمپ جارہے تھے کہ فورسز نے انھیں آج  صبح گوادر کے زیروپوائنٹ کے مقام پر بس سے اتار کرشناخت کے بعد گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔