جنوبی وزیرستان و ڈیرہ اسماعیل میں فورسز پر حملے، 3 ہلاک

211

جنوبی وزیرستان میں ایف سی جبکہ ڈیرہ اسماعیل میں پولیس پر حملوں کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 3 زخمی۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج جنوبی وزیرستان میں فرنٹیر کور کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔