مسلح تنازعات: 12 ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے

144

پچھلے سال بارہ ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق مبصرين کے ايک گروپ نے کہا ہے کہ پچھلے سال مسلح تنازعات کے سبب بارہ ملين افراد اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر ہوئے۔

داخلی سطح پر نقل مکانی کی يہ پچھلے دس سال کی سب سے اونچی شرح ہے۔ سن 2016 ميں داخلی سطح پر نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 6.9 ملين تھی۔

اس بارے ميں انٹرنل ڈسپليسمنٹ مانيٹرنگ سينٹر اور نارويجيئن ريفيوجی کونسل کی رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ اب اپنے ہی ملکوں ميں بے گھر افراد کی تعداد دنيا بھر ميں تقريباً چاليس ملين کے لگ بھگ ہے۔

اندرون ملک بے گھر ہونے والوں کی 76 فيصد کا تعلق محض دس ملکوں سے ہے جبکہ شام، عراق اور کانگو ميں نقل مکانی عروج پر رہی۔