اسپلینجی حملے کی ذمہ داری یو بی اے ۔بی آر اے اور لشکر بلوچستان نے مشترکہ قبول کرلی

333

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزاربلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ آج صبح ضلع مستونگ کے علاقے اسپلینجی میں بلوچ سرمچاروں نے سیکورٹی اہلکاروں کی گشتی کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا

حملے میں تین اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا حملے کے بعد سیکورٹی اہلکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عام بلوچ آبادیوں پر فائرنگ کر تے ہوئے عام بلوچوں کو گرفتار کر کے لا پتہ کیا اس حملے کی ذمہ داری مشترکہ طور پر یونائیٹڈ بلوچ آرمی ۔ بلوچ ریپبلکن آرمی اور لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے-

اسی طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-