خودکش حملوں کی کوشش ناکام بنا دی: آئی ایس پی آر

245

پاکستان بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے جس کے تحت پاکستانی فورسز نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اینٹی ٹینک مائنز، آئی ای ڈیز اور افغان موبائل کمپنی کی مہر لگی مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

سوات : فورسز پر خودکش حملہ 11 اہلکار ہلاک 13 زخمی

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تحریک طالبان افغانستان کے دہشت گردوں کو باجوڑ ایجنسی میں گھیرا گیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے خودکش بمبار افغانستان سے کگا پاس کے ذریعے باجوڑ میں داخل ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے وہاں بھی دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔