خضدار سے ایک اور طالب علم فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

322

خضدار میں اغواء نماء گرفتاریاں جاری، ایک اور طالب علم اغواء۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق گذشتہ  روز خضدار سے بی ایس سی کےطالب علم ارشد نوتانی کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے اغواء کرلیا، مغوی کو تب اغواء کیا گیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ بازار جا رہا تھا۔

ارشد نوتانی کا تعلق خضدار کے دیہی علاقے باغبانہ سے ہے۔ ایک ماہ میں اب تک 15 طلباء کو خفیہ ادارے اغواء کرچکے ہیں، جن میں سے بیشتر کو تشدد و تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا مگر اب تک 5 طالب علم تاحال لاپتہ ہیں۔