پنجگور و تربت سے پانچ افراد لاپتہ

453
File Photo

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی خفیہ اداروں نے تین افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا۔

نامہ نگار کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک،کرک سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے تین افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیاہے جنکی شناخت واحد بخش ولد جمعہ،پیر جان ولد میر خان،بائیان ولد میر خان سے ہوئی ہے

تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جو گچک کرک ٹل کے رہائشی ہیں۔
جبکہ تربت میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے تربت،آپسر آسکانی بازار سے واہگ بلوچ سکنہ کولواہ اور زاہد بلوچ سکنہ شاپک کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔