خاران: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار نوجوان کے دلبرداشتہ بھائی اور بھابھی نے خودکشی کرلی

438

بلوچستان کے ضلع خاران سے افسوسناک خبرجہاں بیوی اور شوہر نے یکے بعد دیگرے خود کشی کر لی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس خاندان کے گھر پر پاکستانی فورسز کے پانچویں چھاپے کے فوراً بعد پیش آیا۔ خودکشی کا شکار ہونے والا طالب علم عجب یلانزئی کا بڑا بھائی ہے جسے 26 اکتوبر کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

عجب کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ان کے خاندان کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا۔ سی ٹی ڈی نے آج رات دوبارہ ان کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد عجب کی دلبرداشتہ بھابھی نے خود کو گولی مار لی۔ اس کی خودکشی کے بعد اس کے شوہر (عجب کے بڑے بھائی) نے بھی خود کشی کر لی۔