پنجگور میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری بی آر اے نے قبول کرلی

479

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے کیچ اور پنجگور کے درمیان زامران کے علاقے گیشتگان کے مقام پر گشت کرنے والے پاکستانی فورسز کی گشتی ٹیم پر گھات لگا کر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے زد میں قابض فورسز کی دو گاڑیاں آگئیں جس میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ حسبِ معمول قابض فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے صرف ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کا اقرار کررہا ہے جو ان کی شکست خوردگی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد بلوچستان کی قیام تک قابض ریاست کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔