بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم موت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے پہاڑی علاقے کھرڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسکی شناخت محمد عمر جاموٹ کے نام سے ہوئی ہے جو ابو ہوٹل کے رہائشی ہیں۔
لاش کو سول اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے جبکہ موت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔