پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور سے اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاکستانی فورسز نے پنجگور پروم کے علاقے حکیم بازار میں کاروائی کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں کی شناخت تین بھائیوں صابر، شریف، شکیل ولد غلام حسین، مختیار ولد غلام رسول، حسین ولد نثار، مولا بخش ولد سخی داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد پانچوں افراد تاحال منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
مزید برآں گذشتہ سال 26 دسمبر کو ساحلی شہری گوادر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے کیچ مند کے رہائشی عامر ولد جاسم ولیداد، اور 6 اپریل کو جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے الیاس ولد میداد بازیاب ہوگئے ہیں۔

















































