ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میسکین ندی سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت بلیدہ میناز کے رہائشی نصرم پیر بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا ہے۔
لواحقین کے مطابق نصرم پیر بخش کو پاکستانی فورسز نے اکتوبر 2023 میں جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ بعد ازاں جون 2024 میں وہ بازیاب ہوئے تھے۔ تاہم دوسری مرتبہ 14 اگست 2024 کو انہیں دوبارہ لاپتہ کیا گیا اور آج ان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کے قتل اور تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث لواحقین اپنے پیاروں کی زندگی کے حوالے سے شدید تشویش اور خوف میں مبتلا ہیں


















































