پنجگور: جبری گمشدگی کے شکار نوجوان کی لاش بر آمد

119

پنجگور کے نواحی علاقے چککول سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جبکہ لاش کو شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں لاش کی شناخت مجاہد ولد حبیب کے نام سے ہوئی، جو تحصیل پروم کے رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق 22 سالہ مجاہد 7 جون 2026 کی شب سی پیک روڈ سرسانڈ، پنجگور سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ خاندان کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے اپنی تحویل میں لیا تھا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔