پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 طالب علم جبری لاپتہ

106

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے دو نوجوان طالب علموں کو پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 5 اپریل 2026 کو شام تقریباً 5 بجے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے پنجگور کے رہائشی دو طالب علموں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت 17 سالہ حاتم ولد حاجی محمد اور 18 سالہ مروان ولد حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں طالب علم ہیں اور ان کا تعلق ایک ہی علاقے شاپتان، پنجگور سے بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں نوجوانوں کو پروم کے مقام سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، جہاں اکثر نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا جاتا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔