تربت بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

360

بلوچ لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شھر تربت میں ہینڈگرنیڈ حملے میں دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق کل رات نو بجے سرمچاروں نے تربت کے علاقے سنگانی سر میں سائن بورڈ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر ہینڈگرنیڈ حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا شکست خوردہ دشمن نے حملے کے بعد اندھا دند فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک رہگیر زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان کی آزادی تک بلوچ سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔