حمید لغاری کی کتاب “ عشق ءَ رُلغّے گونیں” کو 2023 کی بہترین کتاب کا اعزاز

201

کراچی بیچ لگژری ہوٹل میں منعقد آکسفرڈ یونیورسٹی پریس کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے پندرہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول میں دی لٹل بک کمپنی نے حمید لغاری کی کتاب “ عشق ءَ رُلغّے گونیں” کو 2023 کی بہترین بلوچی شاعری کی کتاب کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

حمید لغاری کا تعلق ڈیرہ غازی خان ہے اور اُن کی شاعری کی کتاب “ عشق ءَ رُلغّے گونیں” کو بلوچی آکیڈمی کوئٹہ نے شائع کیا ہے۔

حمید لغاری کی طرف سے اعزاز بلوچی اکیڈمی کے نمائندے اور معروف ادیب شرف شاد نے وصول کیا ہے۔