بلوچستان: فورسز پر حملہ، دھماکوں کا سلسلہ جاری

849

جمعرات کے روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کو ایک اور حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فوج کو کیچ کے علاقے سامی کلگ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، ذرائع کا کہنا ہے رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے شدید نوعیت کے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی۔

تربت شہر میں ایک دستی بم پھینکا گیا جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ واقعہ کے بعد فورسز نے روڈ کو بند کرکے تفتیش شروع کردی۔

ڈیرہ اللہ یار میں مرکزی شاہراہ بھٹی ہوٹل کے قریب کریکر دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگٸے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سے بلوچستان میں پاکستانی فوج، پولیس، گیس پائپ لائن، معدنیات لیجانے والخ گاڑیاں اور الیکشن کمپینوں پر ایک سلسلہ وار حملوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دروان کوئٹہ، خضدار، کیچ، حب چوکی، ڈیرہ مراد جمالی سمیت متعدد علاقوں میں ایک درجن سے زیادہ حملے ہوئے ہیں۔