تربت میں نیوی کیمپ کے حفاظتی مورچے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

332

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ رات تقریبا سات بجکر چالیس منٹ پر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نیوی کیمپ کے شمالی حفاظتی چوکی پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے انتہائی قریب سے چوکی کو نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے اور چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد فورسز کے اہلکار عام آبادی پر فائرنگ کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ نیوی کا اسی کیمپ سے مکران بھر کے فوجی آپریشن کی آپریٹنگ اور مانیٹرنگ ہوتی ہے گزشتہ چار دن سے سیاھجی کے پہاڈوں میں فوجی بربریت جاری ہے زمینی فوج کے ساتھ ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں جو کہ مزکورہ نیوی کیمپ سے آپریٹنگ ہورہے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک دشمن فوج پر حملے جاری رہیں گے۔