کیچ: اپسی کہن میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

262

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اپسی کھن کیچ میں واقع مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق یہ حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو آٹھ بجے کیا گیا تھا۔سرمچاروں نے دو اطراف سے مناسب فاصلہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے مذکورہ کیمپ پر آٹھ گرنیڈلانچرز فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرنے سے دشمن کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔