لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے احتجاج جاری

85

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتال کیمپ کو آج 5234 دن ہوگئے، طلباء تنظیموں اور خواتین نے بڑی تعداد میں کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ فرزندوں کی جبری لاپتہ، شہادت اب جیسے مظلوم بلوچ قوم کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے شہادتیں کسی بھی قومی جدوجہد کا حصہ ہوتی ہے اور شہادتیں کسی بھی اس وقت خوب صورت بن جاتی ہیں جب شہیدوں کو قوم اپنا واردات قرار دے اور شہید کے گھر والے اپنی فرزند کی شہادت سے مطمئن اور سر فخر سے بلند کرلیں اسی طرح شہداء کی ماوں نے اپنے بیٹوں کی جسد خاکی پر کھڑے جو الفاظ میڈیا کے سامنے کہے وہ آ نے والی کل کے روشن مستقبل کی ضامن اور گواہ ہے۔