انسانی حقوق کی تنظیموں کو ایک مجرم کی لاپتہ افراد کمیٹی کا رکن بننے پر نوٹس لینا چاہیے – ڈاکٹر اللہ نذر

1086

بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے کٹھ پتلی مجرم وزیر داخلہ اور ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ سرفراز بگٹی کا لاپتہ افراد کی کمیٹی کا رکن بن جانے پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ قابض پاکستان کا بلوچستان میں انسانی حقوق کے کنوینشنز کے ساتھ رویے کو کٹھ پتلی وزیر داخلہ کے لاپتہ افراد کی کمیٹی کا رکن بنائے جانے سے پرکھا جا سکتا ہے اور یہ عمل دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں کے منافی ایسی آمرانہ، گھناؤنے اور تضحیک آمیز اقدامات بلوچوں کے لیے قابل قبول نہیں۔