کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

414

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں گذشتہ شب تقریباً 9 بجے کولواہ میں رود کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔