نہال خان مری کی بازیابی کو یقینی بنا کر انکے اہلخانہ کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دی جائے – نصراللہ بلوچ

107

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ‏نہال خان مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکےاہلخانہ نے ‎وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو فراہم کردیا ہے۔

انہوں نے شکایت کی کہ نہال خان مری ولد یار شاہ مائنگ کول کمپنی میں ڈرائیورتھا جنہیں پاکستانی فورسز ایف سی نے مچھ شہر سے انکے گھر سے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور انہیں نہال خان مری کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا عدم بازیابی کے باعث نہال خان کے لواحقین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ وی بی ایم پی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تنظیمی سطح پر نہال خان مری کے کیس کو صوبائی حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کرنے کے ساتھ انکے باجفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ نہال خان مری کی بازیابی کو یقینی بنا کر انکے اہلخانہ کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے۔