تربت: مزید ایک نوجوان لاپتہ

146

تربت سے پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت نواب بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ‏کَل شام آبسر تربت سے نواب بلوچ سمیت کئی نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نواب بلوچ ایک پڑھے لکھے نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر اور خاندان کی کفیل بھی ہے اور اگلے مہینے اُن کی شادی کی تیاری چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سے ابتک تربت سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ جن میں اب تک تین کی شناخت ممکن ہوئی ہے۔ جن میں سرفراز ولد ایوب، بالاچ ولد خالد اور نواب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جبری گمشدگی کے واقعات میں تیزی اس وقت آئی جب گذشتہ روز نگران وزیر اعلی بلوچستان تربت کے دورہ پر آئے ہوئے تھے۔