کوئٹہ: نیوکاہان میں فوجی آپریشن، 4 افراد جبری لاپتہ

253

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فوج نے چار افراد کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں سے تین کی شناخت اسلم مری ولد فیض محمد مری ،خالق مری ولد جمعہ خان مری اور لیاقت مری ولد دوست محمد مری کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے کوئٹہ کے علاقے نیوکان میں بڑے پیمانے پر گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کے بعد مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔