مشکے: پاکستانی فوج کی مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی ایل ایف

255

ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے مرکزی فوجی کیمپ پر راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ہفتہ دو ستمبر کو شام نو بجے مشکے نلی میں پاکستانی فوج کے مزکری کیمپ کے مین گیٹ کے قریب جاکر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے سیکورٹی پر معمور دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہاہے کہ حکمت عملی کے تحت سرمچاروں کے ایک اور گروپ نے دوسری طرف سے کیمپ پر چار راکٹ اور اے ون کے گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جاگرے جس سے قابض فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ۔

انہوں نے کہاہے کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔