سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ بی ایل ٹی

350

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ـ

بی ایل ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا گذشتہ شب سندھ کے ضلع کشمور کے شہر تنگوانی کے علاقے ڈیرہ چوک کے قریب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ہے ـ

میران بلوچ نے کہا کہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔