زراعت بچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے- زمیندار ایکشن کمیٹی

197

زمیندار ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، حاجی ولی محمد رئیسانی، حاجی عبد الجبار کاکڑ، سید عبدالقہار آغا، حاجی کاظم اچکزئی، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی محمد افضل بدوزئی، حاجی روز الدین، میر احمد بنگلزئی، حاجی احمد نواز بنگلزئی، ٹکری پار الدین، حاجی محمد امین بدوزئی، حاجی دوست محمد، محمد اعظم، حاجی سیف اللہ بنگلزئی، احمد نواز رئیسانی، حاجی جان بادشاہ، خدائیداد، نذیر احمد بنگلزئی، حاجی محمد یعقوب بنگلزئی، لیاقت حبیب، ملک منظور احمد نوشیروانی، خالق داد ملکیار و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں زرعی فیڈرز پر بجلی کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں روزگار کے حوالے سے سب سے بڑا شعبہ زراعت تباہ حالی کا شکار ہے جس میں ایک اہم وجہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے کیونکہ عین سیزن کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے اجلاس میں کہاگیاکہ زمینداروں کا کیسکو حکام کے ساتھ معاہدے موجود ہیں اس کے علاوہ گزشتہ سال سیلاب کی تباہی اور زمینداروں کے نقصانات کومدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلوں کی معافی کااعلان کیاگیا تھا جبکہ رواں سال بجلی کی بلوں کی ادائےگی کیلئے نہ صرف زمیندار اپنا کردارادا کررہے ہیں بلکہ زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے تمام اضلاع کے زمینداروں کے اجلاس طلب کرکے انہیں بلوں کی ادائےگی کیلئے زور دیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی زراعت کے شعبے کے بچاؤ کیلئے ہر حد تک جائےگی کیونکہ زراعت کے شعبے سے نہ صرف زمیندار بلکہ لاکھوں خاندانوں کا مستقبل وابستہ ہیں۔

اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ملک نصیر احمد شاہوانی، حاجی عبد الرحمان بازئی،سید عبدالقہار آغا، حاجی روز الدین، حاجی افضل بنگلزئی، حاجی کاظم اچکزئی، حاجی پار الدین اسپلنجی، ملک منظور نوشیروانی ودیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ،کمیٹی کیسکو حکام سے ملاقات کرکے زمینداروں کو درپیش مسائل اور بلوں کی ادائےگی سے متعلق مذاکرات کریگی۔