30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار منعقد ہوگا۔ نصراللہ بلوچ

290

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ 30 اگست کو ‏جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے ‎وی بی ایم پی کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک روزہ سیمینار میں شرکت کے دعوت نامے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے رہنماوں کو دے دیئے ہیں، جن میں بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر کبیر محمد شہی، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما احمد جان، بی ایس او (پجار) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار بلوچ، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان بلوچستان چیپٹر کے کوآرڈینٹر ملک فرید شاہوانی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے یقین دھانی کرائی ہے کے کہ انکے پارٹی کے رہنما اور کارکن سیمینار میں بھرپور شرکت کرینگے۔

دراثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکا کہنا ہے کہ 30 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خاص بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ہونگے جبکہ صدارت وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ کرینگے۔