کوہلو: طبعی امداد نہ ملنے پر سانپ کا ڈسا نوجوان ہلاک

291

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں احتجاج کیا۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی، اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین بھی ایم ایس کے گھر سے لائی گئی۔

جاں بحق نوجوان کے والد نے سٹی تھانہ کوہلو میں اسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں سانپ کے ڈسنے سے ایک ہی دن میں چھ افراد متاثر ہوئے تھی۔ کوہلو کاہان میں روز بروز سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین نایاب ہوگئے ہیں۔