آواران اور کوہلو میں دو خواتین نے خودکشی کرلی

422

بلوچستان کے دو اضلاع ڈیرہ بگٹی اور آواران سے اطلاعات ہیں کہ دو خواتین نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والوں کی شناخت خانزادی زوجہ عبدالولی شاہجی خراسانی اور ندا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

کوہلو میں خودکشی کا واقعہ سات جولائی کو پیش آیا، علاقائی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو کے سب تحصیل گرسنی کے علاقے غربی گرسنی میں خانزادی نامی خاتون نے مبینہ طور پر غربت اور بھوک سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہے۔

یاد رہے کہ غربی گرسنی کے باسی اس وقت بھی غربت کی آخری لکیر میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی خاتون کی 8 بیٹیاں ہیں سب سے بڑی بیٹی 11 سال کی عمر ہے جبکہ بچوں کا والد بوڑھا ہے جو کوئی کام نہیں کرسکتا اور دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

دوسری جانب آواران سے بھی اطلاعات ہیں کہ گیشکور میں گذشتہ دنوں ندا نامی لڑکی نے بھی خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔