کیچ: روڈ حادثہ، دو افراد ہلاک، خواتین و بچے زخمی

277

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں دو افراد جانبحق جبکہ خواتین اور بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر رند نامی شخص کراچی سے تربت جارہا تھا کہ راستے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ حادثے میں عامر رند ڈرائیور سمیت موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ خواتین و بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔