کیچ: ایک شخص نے خودکشی کرلی

335

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مزید ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے سنگ آباد کرکی کے رہائشی نوجوان شاہ مراد ولد شکر نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔ تاہم خودکشی کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں رپورٹ ہونے والا یہ خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل کچھی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی تھی۔

دی بلوچستان پوسٹ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بلوچستان بھر میں اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز رواں ماہ اپریل کے مہینے میں رپورٹ ہوئے ہیں جنکی تعداد ابتک دس ہوچکی ہے۔