قلات: لشمینیا کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی

372

بلوچستان کے ضلع قلات میں لشمینیا کی وباء بے قابو ہونے لگی، مختلف عمر کے افراد متاثر ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنصراللہ لانگو کے مطابق 600 سو سے زائد کیسز کو ریکارڈ کیا گیا ہیں۔ متاثرین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث انجیکشنز کم پڑ گئے ۔

متاثرہ شہریوں کی جانب سے مزید انجیکشنز دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کے سیلابی صورت حال کے بعد سینڈ فلائی کے کاٹنے سے سال دانہ کی وباء تیزی سے پھیل گئی ہے اس وقت تک ہمارے پاس چھ سو سے زائد مریض رجسٹر ہوگئے ہیں۔

ستر کے قریب مریضوں کو 20 سے 30 انجیکشنز لگا کر انکی بیماری کو کنٹرول کرکے انہیں فارغ کردیا گیا ۔

یونیسیف ڈبلیو ایچ او نے ہمارے ساتھ تعاون کرکے 2500انجیکشنز ہمیں دے دئیے مگر متاثرین کی تعداد اتنی زیادہ ہیں کہ پورا نہیں ہورہا ایک مریض کو سال دانہ کے 20 سے 30انجیکشنز لگتے ہیں مرض کو قابو کرنے کے لئے انہوں نے محکمہ صحت اور ڈونرز سے اپیل کی کہ وہ سال دانہ کومزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہماری مدد کریں بصورت دیگر یہ بیماری دیگر اضلاع میں بھی پھیل سکتی ہے