سوڈان: فوج اور پیرا ملٹری دستوں کے درمیان جھڑپیں،درجنوں ہلاکتیں

197

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے کہا ہے کہ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 97 شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔

سوڈانی مسلح افواج نے کہا کہ فوج پیراملٹری فورسز کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گی جب تک یہ فورس تحلیل نہیں ہو جاتی، فوج نے پیراملٹری فورسز کے پاس جانے والے فوجیوں سے کہا کہ وہ قریبی فوجی یونٹوں کو رپورٹ کریں، اگر وہ اطاعت کرتے ہیں تو پیراملٹری فورسز کی صفوں کو ختم کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ خرطوم میں اقتدار کے لیے 2 سال سے آرمی اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان رسا کشی جاری ہے۔

سال 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف 2 روز قبل پیرا ملٹری فورسز نے بغاوت کی تھی۔